ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع ٹی وی چينل «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سروے میں شركت كرنے والے ۵۸٪ فيصد افراد معتقد ہیں كہ ہالينڈ كی حكومت اور عوام دوسرے مہاجرين كی نسبت مسلمانوں كےساتھ امتيازی سلوك روا ركھتے ہیں ۔
واضح رہے كہ ۲ فيصد شركاء نے اس قسم كے امتيازی سلوك كے بارے میں لاعلمی كا اظہار كيا ہے جبكہ ۴۰ فيصد افراد نے مسلمان مہاجرين كے ساتھ ہالينڈ کی حكومت اور عوام كے رویے كو منصفانہ قرار ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ۲۲ اور ۲۳ اپريل كوتقريبا ۷۰۰ مسلمانوں نے سروے میں شركت اور اپنی رائے كا اظہار كيا ہے جبكہ اس كے نتائج كا اعلان ۴مئی كو كيا گيا ہے ۔
1013079