ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "سفير نيوز" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے دارالحكومت كے مشرقی علاقہ میں ہونے والی دنيا كی تيسری سب سے بڑی مسجد كی افتتاحی تقريب میں الجزائر كے محكمہ اوقاف اور مذہبی امور كے وزير "بوعبداللہ غلام اللہ" اور الجزيرہ میں چين كے سفير "ليويوہی" نے شركت كی۔
اس سال مارچ كے مہينہ میں مسجد كی تعمير كے سلسلہ میں ہونے والی قرار داد پر چين كی كمپنی "CSCEC"اور الجزيرہ كی قومی تعميراتی تنظيم نے باہمی توافق كے پيش نظر دستخط كئے۔
اس معاہدہ كے مطابق اس تعميراتی كام میں 17 ہزار مزدور، 42 ماہ كا عرصہ اور ڈیڑھ كروڑ ڈالر كی خطير رقم كی لاگت اس مسجد پر آئے گی۔ اور ان مزدوروں میں سے 10 ہزار مزدور الجزائر سے ہوں گے۔
اس مسجد كی زمين كی مساحت چار لاكھ مربع میٹر ، اس مسجد میں نمازيوں كی گنجائش ايك لاكھ بيس ہزار نفر ، اور 265 میٹر بلند مينار ، كہ جو دنيا كی سب سے بڑی مسجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی كے بعد الجزيرہ میں مشہور ہوگی۔
اسی طرح مسجد كے علاوہ دارالقرآن كريم ، ثقافتی اور اسلامی ادارہ، لائبريری، سيمينار ہال، اسلامك آرٹ كے ميوزيم، اور تحقيقاتی ادارے بھی تعمير ہوں گے۔
واضح رہے كہ اس مسجد كی تعمير كا آغاز سال 2009 میں ہونا چاہئے تھا ليكن بعض نامعلوم وجوہات كی بناء پر دير سے شروع ہوا ہے۔
1013383