ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ سيد حسن نصر اللہ نے كل 25 مئی كو جنوب لبنان كی صیہونيوں كے شكنجہ سے آزادی كی 12 ویں سالگرہ كی مناسبت سے خطاب كيا۔
انہوں نے كہا جب امام موسی صدر لبنان آئے اسی وقت انہوں نے كہا تھا كہ ہم چاہتے ہیں كہ سرحدوں پر فوج موجود ہو۔ اور چاہتے ہیں كہ جنوب لبنان كے جوانوں كو مسلح ہونا چاہئے ليكن اس وقت كی حكومت نے كوئی جواب نہیں ديا كيونكہ وہ كسی اور دنيا میں مشغول تھی اور حكومت نے جنوب لبنان كا دفاع نہیں كيا اور جوان ہی اس مشن كيلئے كمر بستہ ہوئے۔
سيد حسن نصر اللہ نے تاكيد كی امام موسی صدر مجبور ہوئے كہ لبنان میں فورس تيار كریں اور عوام سے تقاضا كيا كہ وہ اپنی حفاظت كيلئے اسلحہ خريدیں۔ لبنانی عوام مجبور ہوئے كہ اسلحہ كی خريداری كریں اور حكومتی تعاون كی كمی كے سبب اپنا دفاع كریں۔
انہوں نے كہا یہ سرزمين كہ جہاں پر آپ موجود ہیں اس پر اسرائيليوں كا قبضہ تھا ليكن اس سرزمين كو ان كے مالكوں كو واپس دی گئی۔ اسرائيل كے مقاصد اور اہداف تھے كہ لبنان پر قبضہ كرے اس كی آنكھیں جنوبی لبنان كی طرف تھیں ليكن یہ لبنانی عوام كا دليرانہ دفاع اسرائيل كو نكال باہر كرنے پر مجبور كرديا۔ "شعبا"، ريگستان "كفرشوبا" اور "غجر" دیہات كے بعض علاقوں كو بغير كسی دخالت اور شرط كے انہوں نے واپس كرديا۔
سيد حسن نصر اللہ نے كہا اس سرزمين كو ان كے مالكوں ، حكومت اور تمام لبنانی حكام كو واپس دے دی گئی اور حكومت لبنان نے ارادہ كيا كہ فورسز كو ان علاقوں میں بھيجے۔ اور كسی كو حق حاصل نہیں ہے كہ كوئی اعتراض كرے اور فورسز كو بھی لبنان كی خاك كے ہر ذرہ پر موجود ہونا چاہئے۔
انہوں نے كہا عربی اور دوسری ممالك اگر حمايت كرتے تو اس كے نتائج اس سے بھی زيادہ ہوتے ، ليكن ان میں سے سب اہم نتيجہ یہ ہے كہ اسرائيل مجبور ہوا كہ مغربی كنارے پر ايك ديوار كھڑی كرے اس صورت میں عظيم اسرائيل كا منصوبہ ناكام ہوگيا اور یہ ديوار بھی اس كی حفاظت نہ كرسكی۔
حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل نے كہا آج اسرائيل كی جارحانہ فطرت كے ساتھ جرات نہیں ركھتا كہ ہمارے كسی دیہات پر بھی قبضہ كرسكے۔اور جو لبنان كی حفاظت كررہا ہے وہ نہ اقوام متحدہ ہے اور نہ ہی عربی ممالك بلكہ یہ لبنان كی عوام اور فورس ہے ۔
انہوں نے كہا ہم اس ملك اور جنوبی لبنان كی حفاظت اور اس میں امنيت ايجاد كریں گے اور جنوبی لبنان كی حمايت اولين ترجيح ہے۔
انہوں نے بعض لبنانی زائرين كہ جن كو شام میں اغوا كرليا گيا تھا كے بارے كہا كچھ لمحات پہلے مطمئن ہوئے كہ اغوا شدگان ابھی تك تركی میں ہیں اور تيار ہورہے ہیں كہ بين الاقوامی ائير پورٹ بيروت كی طرف روانہ ہوں۔
انہوں نے ان تمام حكربانوں كا شكریہ ادا كيا كہ جنہوں نے لبنانی زائرين كی رہائی میں ساتھ ديا۔
1016346