بحرين كے بحران كا واحد حل عوامی مطالبات كو تسليم كرنے میں ہے /میڈيا جھوٹ پھيلانا بند كردے ۔

IQNA

بحرين كے بحران كا واحد حل عوامی مطالبات كو تسليم كرنے میں ہے /میڈيا جھوٹ پھيلانا بند كردے ۔

21:58 - May 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2334541
بين الاقوامی گروپ : مناما كے خطيب جمعہ نےگزشتہ روز ۲۵ مئی كو نماز جمعہ كے خطبوں میں تاكيد كی ہے ۔ بحرين كے بحران كا ايك ہی حل ہے ۔ كہ آل خليفہ حكومت عوامی مطالبات كو تسليم كرے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار ﴿الانتقاد﴾ سے نقل كيا ہے؛ بحرين كے شيعوں كے رہبر اور مسجد امام صادق﴿ع﴾ مناما كے امام جمعہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے كہا:۔ سپر پاورز اور ان سے وابستہ استعماری حكومتیں كا ظلم پھيل چكا ہے اس لیے اقوام اصلاح احوال كے لیے اٹھ كھڑی ہوئی ہیں۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے مزيد كہا آج ہماری زمين ظلم و ستم سے پرﹶ ہو چكی ہے، بحرينی عوام نے اصلاح اورعدالت كے لیے انقلاب برپا كيا ہے ، بحرينی شيعوں كے رہبر نے واضح كہا : عوامی نظر سے پوشيدہ بنائی جا ئے والی فيكٹ فائنڈنك كمیٹی كی كاركردگی سے بحرينی عوام مطمئين نہیں ہیں ۔ انہوں نے كہا كہ اب وقت آگيا ہے كہ میڈيا افواہ سازی بند كرے اور لوگوں كے عادلانہ مطالبات كو منظور كيا جائے۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا بحرين كے بحران كا واحد حل لوگوں كے قانونی اور سياسی مطالبات كی منظوری ہے ۔ ذرائع ابلاغ كی افواہ سازی لوگوں كی حركت كو نہیں روك سكتی ملت اپنے مطالبات سے پيچھے نہیں ہٹے گی ۔
1016533
نظرات بینندگان
captcha