اسلام فوبيا استعمار كی نئی شكل ہے

IQNA

اسلام فوبيا استعمار كی نئی شكل ہے

22:08 - May 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2334544
بين الاقوامی گروپ: اسلام فوبيا ايك طرح كا سياسی استعمار اور نظرياتی جنگ ہے جو امريكا اور صہيونی اتحاديوں نےمسلمانوں اور اسلام كے خلاف شروع كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿PRESS TV﴾ سے نقل كيا ہے مشرق وسطی كے مسائل كے ماہراور ايرانی نژار مصنف ڈاكٹر اسماعيل سلامی نے اپنے ايك آرٹيكل میں كہا ہے كہ اسلام فوبيا ايك طرح كا سياسی استعمار اور نظرياتی جنگ ہے جسے مسلمانوں اور اسلام كے خلاف شروع كياگيا ہے۔
یہ ايك خطرناك طريقہ ہے جسے امريكہ اوراس كے اتحادی مسلمان ملكوں میں قتل عام اور ان كے وسائل كی لوٹ مار كے لیے استعمال كررہے ہیں ۔
ڈاكٹر سلامی نے كہا : امريكی فوجيوں كا ۱۸ افعانوں كو قتل كرنا اور اس سے پہلے قرآن كريم كے نسخوں كو آگ لگانا اور اسی طرح كے دوسرے واقعات یہ بتاتے ہیں كہ امريكہ نے مسلمانوں كو كمزور كرنے كے لیے ايك وسيع جنگ كا آغاز كر ديا ہے اس جنگ كی بنياد ۱۱ ستمبر كے حادثے اور امريكہ كی نظرياتی جنگ میں تلاش كرنی چاہیے ۔
انہوں نے مزيد كہا حقيقت میں اس جنگ كا آغاز امريكی سابق صدر جارج بش كی صليبی تھيوری كے ساتھ ہی ہوگيا تھا پھر اسے يورپ اور امريكہ میں مسلمانوں كو كمزور كرنے كے كیے اسے پھيلا ديا گيا ۔اوراسی اسلام فوبيا كو امريكی فوجيوں كے تربيتی كورسززمیں شامل كر ديا ہے ۔
1016629
نظرات بینندگان
captcha