امريكی مسلمانون كا اسلام فوبيا سے مقابلے كے لیے اجلاس كا انعقاد

IQNA

امريكی مسلمانون كا اسلام فوبيا سے مقابلے كے لیے اجلاس كا انعقاد

22:28 - May 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2334556
بين الاقوامی گروپ: امريكی رياست كنيكٹيكٹ كے مسلمان آج ۲۰ مئی كو مذہبی رواداری كے فروغ اور اسلام فونيا سے مقابلے كے لیے ہارٹ فورڈ شہر میں اجتماع كررہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبرساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Courant﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے ۔ یہ اجلاس شمالی امريكا كی مسلم فوزم ﴿ICNA﴾ كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے، اس كا مقصد عوامی بيداری اور اسلام كے بارے میں غلط تصورات كو ختم كرنا اور لوگوں كو اس دين سے آشنا كرنے كی تعليم دينا ہے ۔
یہ اجلاس كنونشن سينٹر كنيكٹيكٹ میں تين دن تك جاری رہے گا۔ اس اجلاس كا نام " مذہبی آزادی كا تحفظ اور شريعت اسلامی كا ادراك " ہے ۔ اس میں پندرہ ہزار لوگوں كی شركت متوقع ہے ۔
شمالی امريكا كی مسلم فورم كے تعلقات عامہ كے مشير نعيم بيگ نے اعلان كيا : یہ اجلاس مسلمان اور غير مسلمان شركاء كا استقبال كرے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا ہمارامقصد اسلام فوبيا كا مقابلہ كرنا ہے اور امريكی تاريخ كے مطابق عوام اسی طرح كے مسائل حل كرنے میں كامياب ہوتے ہیں ۔
1016602

نظرات بینندگان
captcha