ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Isna.net﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے شمالی امريكہ كی مسلم فورم ﴿ISNA﴾ كی ۳۹ ویں سالانہ كانفرنس كے موقع پر مسلم فورم یہ مقابلے منعقد كروا رہی ہے ۔ یہ مقابلے دو شعبوں حفظ اور قرائت قرآن كريم میں منعقد ہوںگے ۔ اس كا مقصد امريكی مسلمان بچوں میں حفظ اور قرائت قرآن كريم كا شوق پيدا كرنا ہے ۔
ان مقابلوں میں ۱۶ سال سے كم عمر بچے حفظ كل ، ۱۵ پارے، ۵ پارے كے شعبوں میں مقابلہ كریں گے ۔ قرائت قرآن كريم میں بھی ۱۱ سال سے كم عمر بچوں میں قرائت كل قرآن كا مقابلہ منعقد ہوگا ۔ حفظ قرآن اور قرائت قرآن كے مقابلوں كے علاوہ اسلامی تصاوير كی نمائش اسلامی فلم فسٹيول اسلامك آرٹ نمائش وغيرہ بھی منعقد ہوں گے ۔
1016705