ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿On Islam﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس بل كی منظوری كے خلاف امريكہ میں اسلامی گروپوں نے احتجاج كيا ہے ۔
كنساس كے گورنر كی ترجماں نے رائیٹر نيوز ايجنسی كو ای ميل كے ذريعے اطلاع دی ہے كہ اس قانون كا عنوان یہ ہے كہ رياست كنساس كی عدالتوں میں فقط امريكی قانون جاری ہوں گے ،اس قانون میں ايك اصل
" امريكی قوانين امريكی عدالتوں كے لئے " كے تحت دوسرے قوانين جيسے شريعت اسلامی امريكی عدالتوں میں جاری نہیں ہوں گے۔
اس قانون پر اعتراض كرنے والوں كا كہنا ہے كہ یہ اسلام فوبيا كو فروغ دينے كی كوشش ہے اور مسلمانوں كا اس قانون میں مذاق اڑايا گيا ہے۔
كونسل آن امريكن اسلامك ريليشزز نے اس قانون كی مذمت كرتے ہوئے اعلان كيا كہ اسی كے خلاف قانونی جنگ لڑی جائے گی ۔
1017104