مكہ میں باروين بين الاقوامی تحقيقات حج كانفرنس كا آغاز

IQNA

مكہ میں باروين بين الاقوامی تحقيقات حج كانفرنس كا آغاز

20:55 - May 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2335437
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شہر اور ام القری مكہ مكرمہ میں بارویں بين الاقوامی علمی تحقيقاتی حج كانفرنس كا ۲۶ مئی كو آغاز ہو گيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ﴿عكاظ﴾ سے نقل كيا ہے ؛ یہ كانفرنس امير مكہ مكرمہ خالد الفيصل كے زير نظر ہے جس میں محققين اور مذہبی امور كے ماہرين حج اورعمرہ كے بارے میں مختلف مسائل پر گفتگو كریں گے یہ كانفرس امرالقری يونيورسٹی كے ملك عبد العزيز ہال میں منعقد ہو رہی ہے ۔
شہری ترقی اور ماحولياتی مسائل ، حجاج كرام كی صحت اور سفر كے مسائل ، ايام حج میں ذرائع ابلاغ كا كردار وغيرہ جيسے موضوعات كا اس كانفرنس میں جائزہ ليا جائے گا یہ كانفرنس تين دن تك جاری رہے گی اور اس میں مختلف موضوعات پر۳۵ تحقيقی مقالات پيش كئے جائیں گے ۔
1017397
نظرات بینندگان
captcha