ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Oman Observer"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں میں انعام پانے والے افراد كا اعلان اسلامی كلچرل سنٹر "سلطان قابوس" كے سيكرٹری جنرل حبيب بن محمد الريامی كریں گے۔
یہ مقابلے پانچ مراحل میں ؛ حفظ اور تجويد قرآن كريم، حفظ اور 24 پاروں كی تجويد ، حفظ اور 18 پاروں كی تجويد، حفظ اور 12 پاروں كی تجويد، حفظ اور 6 پاروں كی تجويد منعقد ہوئے۔
ابتدائی مرحلہ كہ جو 17 مارچ كو منعقد ہوا تھا ، میں 285 افراد نے شركت كی ۔ ان میں سے 142 افراد اگلے مرحلہ میں شامل ہوئے۔
انعام حاصل كرنے والے افراد كو آج ان كے والدين كی موجودگی میں انعامات دئیے جائیں گے۔
واضح رہے كہ یہ حفظ اور قرائت قرآن مقابلے ہر سال ثقافتی سنٹر سلطان قابوس كے زير اہتمام منعقد ہوتے ہیں۔ ان مقابلوں كا 21 واں دورہ 2011 میں منعقد ہوا تھا جس میں 614 افراد نے شركت كی تھی۔
1018414