ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿OIE﴾ نیٹ ورك سے نقل كياہے یہ اجلاس قطر حكومت كے تعاون سے منعقد ہورہا ہے اس كا عنوان " نئی آوازاور نيا افق " ہے ۔
۲۹ مئی كو اس اجلاس كی افتتاحی تقريب اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلوكی تقرير سے شروع ہوگی ۔
اس اجلاس میں عالم اسلام كے مختلف راہنما اور حكومتی حكام شركت كریں گے اور عرب ممالك میں ہونے والے نئی تبديلی كا جائزہ لیں گے ۔ اس كے علاوہ عالم اسلام میں ترقی اور ثقافتی تبديليوں كی تشكيل ، جديد جيوپولیٹيكل چيلينجزز اور دوسرے مسائل پر بھی بحث و تمحيص ہوگی ۔
1018353