بين الاقوامی كتاب ميلہ كے سربراہ مشتاق طالب عناد، نے خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا یہ انٹرنيشنل بك فئير حضرت امام موسی كاظم (ع) كے حرم كے زير اہتمام اور ان كی شہادت كی مناسبت سے منعقد ہورہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا اس انٹر ينشنل بك فئير كا موضوع "امام موسی بن جعفر(ع) ؛ انسانيت كيلئے فلاحی شخصيت" ہے ۔ اس میں 60 سے زيادہ ممالك جيسے انگلينڈ، ايران، مصر، اردن، لبنان، شام وغيرہ كے پبلشرز شركت كررہے ہیں اور مختلف موضوعات پر كتابوں جيسے مذہبی ، ثقافتی، ادبی اور قرآن كريم كے نسخوں اور مختلف زبانوں كے ترجمہ كی رونمائی كی گئی ہے۔
واضح رہے كہ یہ كتابی ميلہ 23 مئی سے عراق كے شہر كاظمين میں شروع ہوچكا ہے اور اس كی افتتاحی تقريب میں عراق كی مختلف سياسی ، سماجی ، مذہبی ، علمی، ثقافتی، اور مختلف انسٹی ٹيوٹس كے سربراہوں نے شركت كی ان كی سرگرمياں يكم جون تك جاری رہیں گی۔
1017928