ملاوی كی مسلمان خواتين كا حجاب سے پابندی اٹھا نے كا مطالبہ

IQNA

ملاوی كی مسلمان خواتين كا حجاب سے پابندی اٹھا نے كا مطالبہ

20:48 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338033
بين الاقوامی گروپ: مسلم وومن آرگنائزيشن﴿MWO﴾ نے ملاوی كے صدر جوائس باندا سے ملاقات میں حكومتی اداروں میں حجاب پر سے پابندی اٹھانے كا مطالبہ كيا ۔
ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Islam Today﴾ سے نقل كيا ہے مسلم وومن آرگنائزيشن ملاوی كی چيرمين فاطمہ نديلہ نے صدر جوائس باندا سے ملاقات میں كہا اس ملك كی مسلمان خواتين كو حكومتی اداروں میں حجاب كرنے كی آزادی حاصل ہونی چاہیے ۔
صدر جوائس باندانے اس ملاقات میں مسلمان خواتين كو اطمينان دلايا كہ مسلمان خواتين اورحكومتی اداروں میں ان كے اہم كردار كی حمايت كرتے ہیں ۔
حال ہی میں مالاوی كی مسلمان نرسوں كو ڈيوٹی كے دوران حجاب استعمال كرنے كی اجازت دے دی گئی ہے ۔ اسی طرح اميگريشن آفس نے بھی مسلمان خواتين كو اجازت دی ہے كہ پاسپورٹ پر پردہ والی تصوير لگا سكتی ہیں ۔
1020269
نظرات بینندگان
captcha