ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ isegs، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سال یہ كانفرنس "ايشيا میں اسلامی سرمایہ كاری ؛ عالمی روابط كی تقويت اور موقعوں سے فائدہ اٹھانا" كے شعارسے منعقد كی جائے گی اور اس كے دوران اسلامی سرمایہ كاری كی صنعت میں اورسيز معاملات اور معاہدوں كا جائزہ ليا جائے گا ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس كاہدف ايشيا میں اسلامی مالياتی صنعت كی ترقی كے لیے اسلامی بينكاری میں بين الاقوامی روابط كی تقويت كے مقدمات فراہم كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ايشيا كے اسلامی بينكوں كی پہلی سالانہ كانفرنس ۲۰۱۰ء میں منعقد كی گئی تھی جبكہ اس كانفرنس كا انعقاد اسلامی بينكاری كی ترقی میں مہم اور مؤثر اقدام محسوب كيا جاتا ہے ۔
1018670