IQNA

20:09 - May 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2338423
بين الاقوامی گروپ : امارات كے شہر دبئی میں ترتيل كے چھٹے مقابلوں میں ممتاز پوزيشن لينےوالے افراد كی حوصلہ افزائی كے لیے ايك تقريب ۲۹ مئی كو فاروق سنٹر میں منعقد ہوئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات سے شائع ہونے والے اخبار﴿البيان﴾ سے نقل كيا ہے ۔ یہ تقريب قرآنی مقابلے دبئی ايوارڈ كی انتظامی كمیٹی كی كوششوں سے منعقد ہوئی اس میں ۶۲ افراد میں سے پوزيشن لينے والے۱۵ لوگوں كی حوصلہ افزائی كی گئی۔
ترتيل كے چھٹے مقابلوں كے لیے بچوں ،جونوں ، ائمہ مساجد اور مئوذنوں كے درميان مقابلہ ہوا۔ مقابلہ كی انتظامی كمپنی كے ڈائريكٹر ابراہيم محمد بو سلحہ نے بتايا اس دفعہ ترتيل قرآنی مقابلوں میں اذان كے مقابلے كا اضافہ كيا گيا ہے ۔اس تقريب كے اختتام پر پوزيشن لينے والوں میں انعامات تقسيم كئے گئے۔
1020236

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: