غير ملكی قوتیں حكومتوں كی حمايت كے ساتھ مذہبی فتنہ انگيزی پيدا كرتی ہیں

IQNA

غير ملكی قوتیں حكومتوں كی حمايت كے ساتھ مذہبی فتنہ انگيزی پيدا كرتی ہیں

21:02 - June 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2339507
بين الاقوامی گروپ : غير ملكی حمايت يافتہ حكومتوں كے پيچھے ايسی قوتیں ہیں جو فرقہ واريت اور مذہبی فتنہ انگيزی كی آگ پھيلانے كی كوشش كرتیں ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار ﴿الانتقاد﴾ سے نقل كيا ہے بحرينی شيعوں كے رہبر اور مناما كی مسجد امام صادق كے خطيب اور امام جمعہ آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا ہے كہ بحرينی حكومت ابھی تك ملت پر ظلم وستم كررہی ہے اور اس ظلم و ستم كو ختم نہیں كرنا چاہتی اور عدل و انصاف نہیں لانا چاہتی۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا بعض حكومتیں ايسی جو اپنی عوام كے مفاد كےلیے كوشش كرتی ہیں ايسی حكومتیں عوام كی متخب ہوتیں ہیں اور جانتی ہیں كہ عوام كی رضامندی ہی سے ان كی حكومت باقی رہ سكتی ہے ۔
انہوں نےكہا اور وہ حكومتیں جو عوام كی رضامندی كے بغير اور جبر و ظلم كے ساتھ حاكم ہوتی ہیں ان كے نزديك ملت كی قيمت كوئی نہیں ہوتی اور وہ ہر طريقے سے احتجاج كی آواز بند كرنے كی كوشش كرتی ہیں اور ايسی حكومتوں كو اپنی بقاء كے لیے غير ملكی آقاؤں كی ضرورت ہوتی ہے یہ حكومتیں ملت سے بھی خوف زدہ ہوتی ہیں اور غير ملكی آقاؤں سے بھی ڈرتی ہیں۔ اسی لیے اپنے آقاؤں كو راضی ركھنے كے لیے قومی دولت لٹاتے ہیں ايسی حكومتوں كے پيچھے وہ قوتیں ہیں جو ملك میں فرقہ واريت اور مذہبی فتنہ انگيزی كی آگ بھڑكا نا چاہتی ہیں ۔
1021841
نظرات بینندگان
captcha