ڈنمارك كے ممتاز قاری ڈاكٹر عمار المعلم نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے قرائت كے حوالے سے اپنی سرگرميوں كے بارے پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا : قرآ ن كريم كی قرائت میں صوت و لحن سے معانی كے انتقال میں بہت مدد ملتی ہے اور ميرے نزديك قاری كی خوبصورت آواز اس طرح كا رابطہ برقرار كرنے كے حوالے سے انتہائی مؤثر ہوتی ہے اور اس سے قرآنی آيات كا معنی و مفہوم انتہائی عام فہم ہو جاتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ عمار المعلم ڈنمارك كی كپنهاگن يونيورسٹی كے فارغ التحصيل ڈينٹسٹ ہیں اور اس كے ساتھ ساتھ قرآنی سرگرمياں اپنے والد كی سرپرستی میں انجام دے رہے ہیں ۔
1015050