نجف اشرف میں قرآن كريم كے ۶۰۰ خطی نسخوں كی حفاظت

IQNA

نجف اشرف میں قرآن كريم كے ۶۰۰ خطی نسخوں كی حفاظت

0:00 - June 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2339792
بين الاقوامی گروپ : آستان مقدس امام علی (ع) نجف اشرف كے فكری و ثقافتی امور كے سربراہ نے شہر میں قرآن كريم كے ۶۰۰ خطی نسخے محفوظ كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ sotaliraq، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آستان مقدس امام علی(ع) كے فكری و ثقافتی امور كے سربراہ هاشم الباججی، نے بتايا: نجف میں ۷۵۰ خطی نسخے ہیں كہ جن میں قرآن ، معارف كی كتابیں اور مختلف آثار شامل ہیں ۔
هاشم الباججی، نے مزيد كہا : نجف اشرف میں قرآن كريم كے ۶۰۰ خطی نسخے ايسے ہیں كہ جن كا تعلق پہلی چار صديوں سے ہے ۔
نجف اشرف كی كمیٹی برائے تاليف ، مستند سازی اور نشر كے سربراہ شيخ علی مرزہ الاسدی نے انكشاف كيا كہ نجف میں قديمی ترين نہج البلاغہ ۴۰۰ سال پرانا ہے ۔
1020513
نظرات بینندگان
captcha