ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ Bernama، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تين دن تك جارے رہنے والے اس بازار میں ۵۰ ممالك نے شركت كا اعلان كيا ہے ۔
ملائيشيا میں سياحت اور ٹريول ايجنسيوں كی يونين كے صدر "محمد خالد ہارون" جو اس بازار كو آرگنائز كر رہے ہیں اعلان كيا ہے كہ اسلامی سياحت كے بين الاقوامی بازار كو پہلی دفعہ عالمی منڈيوں میں سياحت كی صنعت كو فروغ دينے كے لیے منعقد كيا گياہے ۔
اس بازار میں اسلامی جمہوریہ ايران ، كينیڈا ، فرانس ، سوئٹزرلينڈ، جرمنی ، اردن ، سعودی عرب ، مالديو ، امارات ، روس ، چين ، جنوبی افريقا ، برطانیہ وغيرہ شركت كر رہے ہیں ۔
1020784