ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی شيعہ سپريم كونسل كے نائب صدر "آيت اللہ عبدالامير قبلان" نے مشرق وسطی میں انسانی حقوق كے بين الاقوامی ادارے كے مندوب "ہيثم ابو سعيد" كے ساتھ ملاقات كے دوران بين الاقوامی اداروں سے عرب ممالك میں انسانی حقوق كی حفاظت كے لیے فوری اقدام كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
انہوں نے آل خليفہ كی جانب سے بحرينی انقلابيوں پر وحشيانہ تشدد كی جانب اشارہ كرتے ہوئے مزيد كہا : انسانی حقوق كے عالمی ادارے كو پر امن انداز سے اپنے حقوق كا مطالبہ كرنے والی مظلوم بحرينی عوام كی مدد اور حمايت كے لیے سنجيدہ موقف اختيار كرنا چاہيئے۔
1021534