برطابیہ میں " امام خمينی ﴿رہ﴾ كی قيادت كا جائزہ " كانفرنس كا انعقاد

IQNA

برطابیہ میں " امام خمينی ﴿رہ﴾ كی قيادت كا جائزہ " كانفرنس كا انعقاد

22:12 - June 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2340677
بين الاقوامی گروپ : اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی امام خمينی﴿رہ﴾ كی تيسویں برسی ۳ جون كو بڑی عقيدت و احترام كے ساتھ منائی گئی یہ تقريب اسلامك سنٹر برطانیہ میں ہوئی جس میں برطانیہ میں مقيم مختلف ممالك كے مذہبی سكالرز ، جوان، علماء اور عوام كی بڑی تعداد شريك ہوئی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے ﴿ic_el﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے: اہل بيت اسلامك اسٹوڈنٹ آرگنائزيشن ﴿AIM ﴾ كے تعاون سے " امام خمينی ﴿رہ﴾ كی قيادت كا جائزہ " كے عنوان سے كانفرنس ۳ جون كو برطابیہ میں منعقد ہوئی ۔ كانفرنس لندن اسلامك سنٹر میں ہوئی جس میں امام خمينی﴿رہ﴾ سے عقيدت ركھنے والوں نے بڑی تعداد میں شركت كی ۔
اس كانفرنس سے قائد انقلاب كے نمائندے حجت الاسلام عبدالحسين معزی نے خطاب كيا اور امام خمينی﴿رہ﴾ كی مدبرانہ قيادت كے بارے میں گفتگو كی ۔ انہوں نے كہا امام خمينی ﴿رہ﴾ حقيقت میں اللہ كے نيك بندے اور اس كی بارگاہ میں كمال كے مرتبہ پر پہنچے ہوئے تھے ۔ امام خمينی ﴿رہ﴾ فقط دينی احكام میں ہی مجتہد نہیں تھے ۔ بلكہ اخلاق اور عرفان كے بھی بلند مرتبے پر فائز تھے ۔انقلاب اسلامی امام خمينی﴿رہ﴾ كی مدبرابہ اور بابصيرت حكمت عملی كی وجہ سے كامياب ہوا ۔
۱۰۲۳۰۳۹
نظرات بینندگان
captcha