ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Business News ''سے نقل كيا ہے كہ راشد الغنوشی نے كہا ہے كہ ملك میں انقلاب نے عوامی حكومت كا راستہ بحال كر ديا ہے ۔ تيونس كی عوام نے ملك میں انقلاب لاكرمعاشرے میں اسلامی اقدار كا احيا ء كرديا ہے اور ہماری پارٹی تيونسی عوام كی خواہشات كی تكميل كے لیے كوششوں میں مصروف ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ سابقہ آمرانہ حكومت میں اسلام كو پس پشت ڈال ديا گيا تھا ۔ ليكن اب تيونس اسلامی تعليمات كے مطابق ترقی كا راستہ طے كرے گا ۔ انہوں نے كہا معاشرے میں اسلامی قوانين كا مكمل اجرا اور اسلامی سزاؤں پر عمل كيا جائے گا ۔ بعض لوگ ملك میں اسلامی سزاؤں پر عمل درآمد سے راضی نہیں ہیں ۔ليكن ہم اسلامی فوجداری قوانين پر پوری طرح عمل كریں گے۔
۱۰۲۳۱۰۱