انڈونيشيا میں خواتين كے حجاب كا استعمال لازمی قرار دے ديا گيا

IQNA

انڈونيشيا میں خواتين كے حجاب كا استعمال لازمی قرار دے ديا گيا

23:52 - June 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2341805
بين الاقوامی گروپ : انڈونيشيا كے مغربی جزيرے جاوہ كے شہر "تاسيكمالايا" كی مسلمان خواتين اور اس شہر میں آنے والی ٹورسٹ خواتين عنقريب مقامی حكومت كی جانب سے پاس ہونے والے قانونی بل كے بعد حجاب كی باپند ہوں گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے ملائيشيا كی خبر رساں ايجنسیBernama كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تاسيكمالايا كی سٹی كونسل میں پيشگی بل تيار كيا جارہا ہے تاكہ اس كو سال ۲۰۰۹ میں انڈونيشيا میں صادر ہونے والے اسلامی تعليمات پر مبنی سماجی اقدار كے قانونی بل كے تحت منظوری كے لیے پيش كی جا سكے ۔
پيشن گوئی كی جاتی ہے كہ یہ ڈرافٹ بل اس ماہ كے آخر تك مكمل اور حكام كے سامنے پيش كر ديا جائے گا۔
تاسكيمالايا كے سينئر عہديدار "تيو ايندرا" نے اعلان كيا ہے كہ حجاب كے لازمی استعمال پر مشتمل اس بل پر عملدرآمد كےلیے شريعت پوليس كے نام سے ايك ٹيم بھی تشكيل دی جائے گی تاكہ قانوں كی خلاف ورزی كرنے والوں كے خلاف كاروائی كی جا سكے ۔
1024208
نظرات بینندگان
captcha