مصر میں قرآن كريم پبلشنگ مركز كی تاسيس كی تجويز

IQNA

مصر میں قرآن كريم پبلشنگ مركز كی تاسيس كی تجويز

19:56 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2342966
بين الاقوامی گروپ: قرآن كريم كی اشاعت میں غلطيوں سے روكنے كيلئے مصری پارليمنٹ كے ايك نمائندے نے قرآن كريم پبلشنگ مركز تاسيس كرنے كی تجويز دی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار " الدستور" سے نقل كيا ہے، مصری پارليمنٹ میں تحريك " الوفد " كے نمائندے حنان ابو الغيط نے قرآن كريم پبلشنگ مركز كی تاسيس كی تجويز پيش كرتے ہوئے كہا كہ اس مركز كو الازہر سے وابستہ ہونا چاہئے۔
حنان ابو الغيظ نے اپنی تجويز كے ذيل میں لكھا ہے كہ كافی عرصہ سے مصر میں قرآن كريم كی اشاعت میں نقص پايا جارہا ہے اور پبلشرز اس طرف توجہ نہیں دے رہے حالانكہ قرآم كريم كی پبلشنگ ايك بہت اہم مسئلہ ہے ۔ مصرمیں شائع ہونے والے قرآنی نسخوں كی جانچ پڑتال كيلئے قوانين بنائے جانے چاہئیں اسی لئے مصر میں قرآن كريم كی اشاعت كيلئے الازہر كی نگرانی میں قرآن كريم پبلشنگ مركز كی تاسيس بہت ضروری ہے۔
1025583


نظرات بینندگان
captcha