ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Halal Focus" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے، روسی مفتی كونسل كے سربراہ راويل عين الدين نے افتتاحی تقريب میں اعلان كيا كہ حلال ايسی انڈسٹری ہے جس نے دنيا میں صحت و سلامتی كے بہترين اسٹينڈرڈ كا مظاہرہ كيا ہے، انہوں نے كہا 2002ء سے روس میں حلال مصنوعات كی پيداوار جاری ہے۔
مسلم يونين يورپ كے چئير مين ابوبكر ريگر نے اسلامی اقدار پر تاكيد كرتے ہوئے كہا ايك بين الاقوامی چينل كی تشكيل سے مسلمانوں كے درميان بين الاقوامی تجارت كے مسائل حل ہوسكتے ہیں۔ روسی مفتی كونسل كے مشير "روشن حضرت عبيسف"نے اپنی گفتگو میں كہا اس سال حلال مصنوعات استعمال كرنے والوں میں 30 فيصد اضافہ ہوا ہے۔
اس فيسٹيول میں حلال مصنوعات كے بارے میں سيمينارز كے علاوہ اسلامی لباس اور مسلمان ممالك كے كھانوں كی نمائش كا بھی اہتمام كيا گيا ہے۔
1025648