ٹيری جونز ؛ امريكا كے صدر كو پھانسی كی سزا دی جائے

IQNA

ٹيری جونز ؛ امريكا كے صدر كو پھانسی كی سزا دی جائے

20:14 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2342976
بين الاقوامی گروپ: رياست فلوریڈا كے چھوٹے سے چرچ كا اسلام مخالف پادری ٹيری جونز جو متعدد بار قرآن كی بے حرمتی كرچكا ہے اپنے نئے بيان میں باراك اوباما كو پھانسی كی سزا دلوانا چاہتا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "newsone" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ فلوریڈا كے چرچ كے سامنے ٹيری جونز نے اپنے بيان میں امريكی صدر كو پھانسی كی سزا دينے كا مستحق قرار ديا ہے۔ اس نے اعلان كيا كہ باراك اوباما امريكا اور عيسائی مخالف ہے كيونكہ اس نے بچوں كے قتل ﴿سقط جنين﴾ كا حكم جاری كيا ہے ، اس كے علاوہ شدت پسند اسلام كا حامی ہے۔
ٹيری جونز نے كہا باراك اوباما امريكا كو تباہ كررہا ہے، اسے جلد از جلد اسے صدارت سے جدا كرنا چاہئے، ہماری مدد كریں تاكہ امريكا اوباما سے نجات حاصل كرسكے۔ اس نے اعلان كيا صدارتی انتخابات میں امريكا كو نجات دلوانے كيلئے ٹيری جونز كو ووٹ دیں۔
در حالانكہ امريكی آئين كے مطابق امريكا كے صدر كو دھمكی دينا جرم ہے اور اس كی سزا 5 سے 10 سال قيد ہے البتہ امريكی انتظامیہ نے ابھی تك ٹيری جونز كے خلاف كوئی اقدام نہیں كيا ہے۔

1025521
نظرات بینندگان
captcha