ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «Arab News»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مدينہ میں خيراتی انجمن برائے حفظ قرآن كريم كی طالبہ "حسنت بنت علی الحريثی" پہلی دفعہ حفظ ، قرأت اور تفسير قرآن كريم كے كسی بين الاقوامی مقابلے میں سعودی عرب كی نمائندگی كریں گی ۔
سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور سے منسلک قرآنی مقابلوں كے سيكرٹریٹ كے انچارج نے اعلان كيا ہے كہ سعودی عرب كی وزارت اوقاف نے اپنے اردنی ہم منصب كی جانب سے رواں سال اردن میں منعقد ہونے والے بين الاقومی قرآنی مقابلوں میں سعودی نمائندے كی شرکت کے لیے ارسال كی گئی درخواست كو قبول كرنے كا اعلان كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس اعلان كے بعد وزارت اوقاف و مذہبی امور سے وابستہ قرآنی مقابلوں كے سيكرٹریٹ نے مدينہ كے قرانی مقابلوں میں دوسری پوزيشن حاصل كرنے والی "حسنت بنت علی الحريثی" كو پہلی دفعہ ان بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی عرب کی نمائندگی كے لیے منتخب كيا ہے ۔
1024298