امريكا میں پہلے بين الاقوامی قرآنی مطالعاتی سينٹر كا قيام

IQNA

امريكا میں پہلے بين الاقوامی قرآنی مطالعاتی سينٹر كا قيام

23:30 - June 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2343844
بين الاقوامی گروپ : امريكا كی انجيوليكل ادب انجمن كی كوششوں سے آہندہ ۳ سالوں تك ملك میں پہلے بين الاقوامی قرآنی مطالعاتی سينٹر كا قيام عمل میں لايا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «chronicle»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بين الاقوامی قرآنی مطالعاتی سينٹر ايك مستقل مركز ہے جو قرآنی تحقيقات اور اسی طرح تاريخی ، مذہبی اور ثقافتی ميدانوں میں قرآنی تعليمات کے نفاذ اور جائزے كے لیے فعالیت گا ۔
قرآنی محققين كے درميان تعاون ، كانفرنسوں كا انعقاد ،قرآنی مجلوں كی اشاعت ، اور اس ميدان میں محققين كو پيشہ ورانہ خدمات كی فراہمی اس بين الاقوامی قرآنی سينٹر كے اصلی اہداف میں شمار ہونگے ۔
انجمن برائے انجيليوكل ادب كے ڈائريكٹر جنرل نے اعلان كيا ہے كہ گزشتہ زمانوں كی نسبت آج قرآن كے مطالعے اور آشنائی كی اشد ضرورت ہے اور ہم اسلامی تہذيب سے آگاہی حاصل كیے بغير عصر حاضر كے تقاضوں كے مطابق مہذب شہری نہیں بن سكتے لہذا قرآن ہمارے تعليمی نصاب اور آزاد مطالعے كا بقاعدہ حصہ ہونا چاہيئے ۔
1025819
نظرات بینندگان
captcha