بين الاقوامی گروپ : ۹ جون كو حزب اللہ كی شرعی كمیٹی كے صدر نے لبنان كے شہر بعلبك میں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران عراق میں شيعہ محكمہ اوقاف پر حملے كی مذمت كرتے ہوئے واضح كيا : اس حملے كے اصلی مجرم امريكا كے پاس اپنے منصوبوں كے اجرا اور خطے میں اسرائيل كی حفاظت کا واحد راستہ مذہبی فتنوں كو ہوا دينا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كی شرعی كمیٹی كے صدر اور لبنان میں قائد انقلاب كے نمائندے "شيخ محمد يزبك" نے بعبلك میں "سيدة خولة بن الحسين﴿ع﴾" كے حرم میں نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ عراق میں شيعہ محكمہ اوقاف میں بم دھماكے كا اصلی ذمہ دار امريكہ ہے جس كا ہدف اسرائيل كی حفاظت كے لیے مذہبی اشتعال انگيزی پھيلانا ہے ۔
واضح رہے كہ ۴ جون كو بغداد كے مركز میں ايك زور دار بم دھماكے كے ذريعے شيعہ محكمہ اوقاف كو نشانہ بنايا گيا ہے جس میں ١۹۰ سے زائد شہری شہيد يا زخمی ہوئے ہیں ۔
1025363