اسلامی بيداری كے حوالے سے امام خمينی (رہ) كے افكار كا جائزہ

IQNA

اسلامی بيداری كے حوالے سے امام خمينی (رہ) كے افكار كا جائزہ

1:03 - June 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2343892
ثقافت و ہنر گروپ : كينيا كے اسلامی ریڈيو میں اسلامی بيداری اور مستقبل كے حوالے سے امام راحل كے نظريات پر روشنی ڈالی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ايك گھنٹہ تك جاری رہنے والے اس اجلاس كا اہتمام اسلام ناب محمدی (ص) كو نئی زندگی عطا كرنے والے اسلامی انقلاب كے بانی امام خمينی (رہ) كی سالانہ برسی كے موقع پر كيا گيا تھا كہ جس میں كينيا كے ايرانی قونصلیٹ اور ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ بھی شريك تھے ۔
ايرانی قونصلیٹ اميدی نے اس تقريب میں مہمانوں كے لیے استقبالیہ كلمات كہے اور امام خمينی (رہ) كی شخصيت اور اسلامی بيداری كے حوالے سے ان كی تعليمات پر روشنی ڈالی ۔
ياد رہے كہ اسی مناسبت سے اور جوانوں كو امام خمينی (رہ ) كے افكار و نظريات سے روشناس كرنے كی غرض سے ايرانی قونصل خانے میں واقع ابن سينا لائبريری میں كتاب خوانی كا مقابلہ بھی منعقد كيا گيا ۔
1026850
نظرات بینندگان
captcha