ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «المصری اليوم» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس نے ايك اعلامیہ صادر كر كے ویٹيكن كی جانب سے قدس كے گرجا گھروں پر اسرائيلی حاكميت تسليم كرنے كے احتمال پر تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
حماس نے اس بيان میں اسرائيل كے اس قصد كو خطرناك قرار ديا اور اسے قدس كی اسلامی حيثيت كے خلاف ايك گہری سازش سے تعبير كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونی حكومت ۱۹۶۷ء سے اب تك قدس كے عيسائی علاقوں اور گرجا گھروں پر قبضہ جمائے ہوئے ہے اور حال ہی میں اس نے ویٹيكن سے اپنی حاكميت تسليم كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
1027702