اميركويت كی جانب سے مقدسات كی توہين كرنے والوں كے لیے سزائے موت كا بل مسترد

IQNA

اميركويت كی جانب سے مقدسات كی توہين كرنے والوں كے لیے سزائے موت كا بل مسترد

23:57 - June 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2344656
بين الاقوامی گروپ : امير كويت نے فروری كے مہینے میں اللہ تبارك و تعالی ، قرآن كريم ، انبياء الہی(ع) اور زوجات رسول اكرم ﴿ص﴾ كی توہين كرنے والوں كی سزائے موت كے حوالے سے منظور ہونے والے بل كو مسترد كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الشروق" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بل فروری كے مہينے میں ۶۴ اراكين پارليمنٹ اور وزير داخلہ كے اتفاق رائے سے ابتدائی جائزے كے بعد منظور كيا گيا تھا اور حتمی منظوری كے لیے امير كويت شيخ "صباح الاحمد" كو پيش كيا گيا تھا جس كو امير نے مسترد كرديا ہے ۔
واضح رہے كہ كويت میں امير كو تمام پارليمانی فيصلے منسوخ كرنے كا اختيار حاصل ہے ليكن اگر پارليمنٹ كے دو تہائی اراكين امير كے فيصلے پر اعتراض كریں تو اراكين قانون كے مطابق اپنی طرف سے اس بل كی منظوری دے سكتے ہیں ۔
1025030

نظرات بینندگان
captcha