ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ topnews، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "۱۴ فروری يونين" نے بحرينی شہريوں سے مطالبہ كيا ہے كہ بحرینی عوام اس ہفتے كے دوران حكومت كی قانونی حيثيت كے سقوط كا اعلان كرے گی ۔
اس اتحاد نے مزید کہا : ان مظاہروں کا شعار "میری سرنوشت کی تعیین میرے ہاتھ ہے" ہو گا اور بحرینی ملت اپنے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔
قابل ذکر ہے کہ ان مظاہروں میں شہداء کے خون کی عظمت کو اجاگر کیا جائے گا اور ان کے راستے پر گامزن رہنے پر زور دیا جائے گا ۔
1027667