الغنوشی نے اسلامی جماعت "النھضۃ" كی قيادت سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے ديا

IQNA

الغنوشی نے اسلامی جماعت "النھضۃ" كی قيادت سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے ديا

11:41 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345057
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی اسلامی جماعت "النھضۃ" كے رہنما "راشد الغنوشی" نے اعلان كيا ہے كہ میں عوامی سطح پر بہتر انداز سے كام كرنے لیے جماعت كی صدارت سے سبكدوش ہو رہا ہوں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «investir-en-tunisie»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كے پارليمانی انتخابات میں كاميابی حاصل كرنے والی اسلامی جماعت "النھضۃ" كے رہنما نے فيس بك كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ میں آئندہ انتخابات میں شركت كے لیے جماعت كی قيادت سے دستبردار ہورہا ہوں ۔
انہوں نے اس بيان كے ساتھ كہ اب انہیں حزب النھضۃ كی قيادت میں كوئی دلچسپی نہیں ہے واضح كيا ہے كہ میں نے ۲۰۰۵ ء میں قيادت چھوڑنے كا فيصلہ كر ليا تھا اور اس وقت ملك كی اجتماعی فعاليتوں میں بڑھ چڑھ كر حصہ لينے كا ارادہ ركھتا ہوں تاكہ قومی مسائل اور مشكلات كا نزديك سے مشاہدہ كر سكوں ۔
1025041
نظرات بینندگان
captcha