دہشت گردانہ حملے میں حرم امام موسی كاظم (ع) كے متعدد زائرين شہيد

IQNA

دہشت گردانہ حملے میں حرم امام موسی كاظم (ع) كے متعدد زائرين شہيد

14:12 - June 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2345214
بين الاقوامی گروپ : عراق كے شہر كاظمين میں امام موسی كاظم (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے منعقدہ عزاداری پر دہشت گردوں كے حملے سے كم از كم ۷ زائرين شہيد ہو گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «liberation»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۱ جون كو بغداد كے نواحی شہر "كاظمين" میں شيعوں كے ساتویں امام (ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سےمنعقدہ عزاداری كے جلوس پر دو مارٹر گولے پھينكے گئے ہیں جن سے كم از كم ۷ افراد شہيد اور ۲۰ كے قريب زخمی ہوئے ہیں ۔
عراق كے سيكورٹی ذرائع كی رپورٹ كے مطابق ، حرمين كے قريب عزاداری میں مشغول زائرين كے ايك گروپ پر دو مارٹر گولوں كے حملے سے متعدد زائرين شہيد اور زخمی ہوئے ہیں ۔
عراق كی وزارت داخلہ نے كہا ہے كہ زائرين كا یہ گروپ حرمين كے نزديك امام موسی كاظم (ع) كی عزاداری میں مشغول تھا جس پر نامعلوم دہشت گردوں نے مارٹر گولوں سے حملہ كيا ہے ۔
1027551
نظرات بینندگان
captcha