ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "العالم" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ بحرينی فوج نے بحرين میں "البلاد القديم" كے علاقے میں وفاق اسلامی فیڈريشن بحرين كے سيكرٹری جنرل علی سليمان كے گھر پر حملہ كيا ہے۔
شيخ علی سليمان نے گذشتہ روز بحرين كی 6500 اہم شخصيات كے اعزاز میں منعقد ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ بحرين كا انقلاب جاری رہے گا۔ انہوں نے كہا كہ ہم نے اپنی وحدت كی حفاظت كرتے ہوئے ثابت كيا ہے كہ ہمیں جائز مطالبات كے حق سے باز نہیں ركھا جاسكتا ۔
1027219