ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بين الاقوامی اسلامی نيوز ايجنسی " IINA" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار مدينہ كے قرآن كی اشاعت كمپليكس كی جانب سے اور وزارت اوقاف و مذہبی امور كے تعاون سے منعقد كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ اس سيمينار میں شہری ، قرآن كی نشر و اشاعت كے ماہرين اور اساتيد ، حكومتی عہديدار ، اس ميدان میں سرگرم مختلف ممالك كی تنظيموں اور اداروں كے نمائندے شركت كریں گے ۔
مدينہ كے قرآن كی اشاعت كمپليكس كی سرگرميوں كی نگرانی كرنے والے سعودی وزير اوقاف و مذہبی امور "صالح آل الشيخ" نے اعلان كيا ہے كہ مذكورہ سيمينار كے دوران قرآن كی اشاعت كے حوالے سے متعدد تحقيقی مقالے بھی پيش كیے جائیں گے ۔
1027212