امام حسين ﴿ع﴾ کے حرم سے وابستہ دارالقرآن كے قرآنی كورسز كے انچارج اور قرآنی امور كے ماہر عراقی حافظ قرآن "شيخ ابو احسان البصری الحمدانی" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اس مطلب كو بيان كرتے ہوئے كہا : قرآن كريم كی بنياد خانوادوں میں تشكيل پاتی ہے اور قرآن كے ساتھ مختلف قسم كے رابطوں جيسے نماز ، روزے اور زكات كے ذريعے حفظ قرآن كو بچوں كے درميان رائج كیا جا سكتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ بچوں كو حفظ قرآن كريم اور قرآنی مراكز كے كورسز میں شركت كی تشويق قرآنی تعليم كے لیے بہت زيادہ مہم چيز ہے لہذا خاندانوں اور قرآنی مراكز كو ايك دوسرے كے كنارے اس اہم ذمہ ذمہ داری كو بطور احسن انجام دينے كی كوشش كرنی چاہيئے ۔
1026858