ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «OCI» ،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ميانمار كے مختلف شہروں میں مكمل منصوبہ بندی كے ساتھ بدھ مت كے پيروكاروں كی جانب سے مسلمانوں پر حملوں كے بعد اسلامی تعاون تنظيم نے ان اقدامات كی شديد مذمت كرتے ہوئے ميانمار حكومت سے مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" نے بدھ مت كے پيروكاروں كی جانب سے گھروں ، مساجد اور مسلمانوں پر مسلسل حملوں کے حوالے سے اپنی تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا : ميانمار كے مسلمان سالہا سال سے نسلی امتيازات كو برداشت كر رہے ہیں اور بدھ مت كے انتہا پسند پيروكاروں كے مقابل میں صبر و تحمل سے كام لے رہے ہیں تاکہ شر پسند عناصر کو حالات سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہ دیا جائے ۔
1028415