ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ وركشاپ اسلامی ثقافت و علوم آرگنائزيشن﴿ایسسکو﴾ كی كوششوں اور اسلامی تحقيق و ترقی كالج كے تعاون سے منعقد كی جائے گی جبكہ اس كا ہدف يورپی ذرائع ابلاغ میں اسلامی تعليمات كے بارے میں رائج غلط فہيميوں كا جائزہ لينا ہے ۔
واضح رہے كہ اس وركشاپ كے دوران يورپی ذرائع ابلاغ میں مسلمانوں اور اسلام كے بارے میں منتشر شدہ غير حقيقی مطالب ، يورپ میں انسانی حقوق كے حوالے سے باہمی تعاون كو فروغ دينے كے لیے مسلمان صحافیوں كی حمايت اور ہم آہنگی ، اظہار رائے كی آزادی اور اديان كی توہين كے درميان فرق كی وضاحت اور ان جيسے ديگر موضوعات پر بحث و تمحيص كی جائے گی ۔
1028448