ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعہ الازہر نے اپنے بيان میں سابق معزول آمر حسنی مبارك كے قريبی ساتھی اور حالیہ صدارتی انتخابات كے دوسرے مرحلے تك رسائی حاصل كرنے والے اميدوار "احمد شفيق" كی اليكشن مہم میں شيخ الازہر كی تصويروں كی نمائش کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
شيخ الازہر "احمد الطيب" نے اس بيان میں مصر كے تمام صدارتی اميدواروں کو انتخابات كےدوران اپنے نام اور تصاوير كے استعمال سے منع کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ الازہر کا موقف تمام امیدواروں کے لیے یکساں ہے اور خدا سے دعا کرتی ہے کہ ان انتخابات میں قابل ترین امید وار کامیابی حاصل کرے ایسا شخص جو مصر اور مصریوں کے لیے بھلائی ، ترقی اور پائیداری کا باعث بن سکے ۔
1028660