فرانس میں تربيتی مجلہ "اقتصاد اسلامی" كی اشاعت

IQNA

فرانس میں تربيتی مجلہ "اقتصاد اسلامی" كی اشاعت

8:34 - June 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2346437
بين الاقوامی گروپ: تيسرا تعليمی اور تربيتی مجلہ اقتصاد اسلامی، فرانس كی سٹراسبرگ كے منيجمنٹ كالج كے تعاون سے شائع ہوچكا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Saphirnews" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس شمارہ میں سٹراسبرگ منيجمنٹ كے اساتذہ نے اسلامی مالياتی نظام كے موضوع پر مختلف مقالات تحرير كئے ہیں۔
اسلامی معترگ اور ترقی، مسلم اور غير مسلم معاشرہ میں اقتصاد اسلامی كی مشكلات كا حل، بعض ممالك میں شريعت كے مطابق اسلامی مالياتی نظام كے استعمال كے بارے قانونی مسائل اور ان كے حل كا طريقہ اس مجلہ كے خصوصی موضوعات ہیں۔
اقتصادی اسلامی كے اس مجلہ كے اداریہ میں آيا ہے كہ یہ تيسرا شمارہ اس وقت شائع كيا جائے گا جب فرانس میں اسلامی مالياتی نظام ترقی پر ہوگا۔
اس میں مزيد آيا ہے كہ ہر قسم كی پيچيدگيوں سے دور ہمیں اعتراف كرنا چاہئے كہ فرانس میں اقتصاد اسلامی كی ترقی بے مثال ہے۔
ياد رہے كہ مجلہ اقتصاد اسلامی فرانس میں پہلا خصوصی اسلامی مالياتی نظام كا جريدہ ہے كہ جو صارفين كو ہر قسم كی مشكلات كا جواب ديتا ہے۔
1028975
نظرات بینندگان
captcha