ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار "الجزيرہ" سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے اوقاف اور اسلامی امور كے وزير شيخ صالح بن عبدالعزيز آل شيخ نے اعلان كيا ہے كہ اس 34 ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شركت كيلئے رجسٹريشن كی آخری تاريخ 19 اگست ہے۔
34 ویں بين الاقوامی قرآن كريم مقابلے مكہ میں رواں سال میں 3 دسمبر سے 10 دسمبر تك منعقد ہوں گے، یہ مقابلے حفظ كامل قرآن كريم اور تجويداور قرآن كريم كے الفاظ كی تفسير، حفظ كامل قرآن ، قرائت اور تجويد كے ساتھ، 20 پاروں كا حفظ، قرائت اور تجويد كے ساتھ، 10 پاروں كا حفظ اور 5 پاروں كا حفظ قرائت اور تجويد كے ساتھ ، منعقد ہوں گے۔
شركت كرنے والوں كو قرائت كے احكام اور قوانين پر مكمل تسلط ہونا چاہئے اور وہ پہلی بار ان مقابلوں میں شركت كررہے ہوں اور 25 سال سے زيادہ ان كی عمر نہیں ہونی چاہئے۔
رپورٹ كے مطابق جيوری كے اركان سعودی عرب سے چار افراد جيسے ابراہيم بن سعيد الدوسری، شيخ سعود بن عبدالعزيز الغنيم، سالم محمود محمود الشنقيطی اور عماد بن زہير حافظ اور اسی طرح مصر، تيونس، لبنان ، تركی، جنوبی افريقہ اور نائيجيريا شامل ہوں گے۔
واضح رہے كہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كو مدينہ منورہ كے تاريخی اور زيارتی مقامات، مسجد قباء اور اسلامی يونيورسٹی مدينہ كی سير كرائی جائے گی۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں میں پہلے پانچ افراد كو اختتامیہ تقريب میں قيمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
1028377