تيونس میں دينی مقدسات كی توہين پر سزا كا تعين

IQNA

تيونس میں دينی مقدسات كی توہين پر سزا كا تعين

20:11 - June 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2346728
بين الاقوامی گروپ: النہضہ پارٹی نے گذشتہ روز پارليمنٹ میں مطالبہ كيا كہ نئے آئين میں دينی مقدسات كی توہين كرنے والے كيلئے سزا كا تعين كيا جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ تيونس كے دارالحكومت میں اسلام كے خلاف توہين آميز بورڈ لگانے پر احتجاج میں شدت آئی اس بناء پر النھضہ پارٹی نے نئے آئين میں دينی مقدسات كی توہين كرنے والوں كيلئے سزا كے تعين كا مطالبہ كيا ہے۔
النھضہ پارٹی پارليمانی كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ دينی مقدسات كا احترام كرنا چاہئے اور ان كی توہين نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے كہا النھضہ پارٹی آزادی بيان كی حمايت كرتی ہے دينی مقدسات كی توہين نہیں ہونی چاہئے۔ آزادی بيان كے كچھ قواعد و ضوابط ہونے چاہئیں۔
اس تحريك كا تيونسی حكام سے مطالبہ ہے كہ دينی مقدسات كی توہين اور تفرقہ پھيلانے والوں كے خلاف عدالتی كاروائی ہونی چاہئے۔
1029014
نظرات بینندگان
captcha