بنگلہ ديش كی عدالت نے كفر آميز ناول كے رائٹر كی گرفتاری كا حكم صادر كرديا ہے

IQNA

بنگلہ ديش كی عدالت نے كفر آميز ناول كے رائٹر كی گرفتاری كا حكم صادر كرديا ہے

20:11 - June 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2346729
بين الاقوامی گروپ: بنگلہ ديش كی عدالت نے "معبد ويران" نامی كفر آميز ناول كہ جو 2003ء میں اس ملك میں شائع ہوا تھا كے رائٹر كی گرفتاری كا حكم صادر كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Tribune" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ اس ناول میں پيغمبر اكرم(ص) كی شان میں گستاخی كے مطالب تحرير كئے ہیں۔
ايك مسلمان كی شكايت كی بناء پر یہ حكم صادر كيا گيا ہے كيونكہ اس كتاب میں دنيا كے مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچائی گئی ہے۔
اس كيس كے مدير كے وكيل "اخلاص الدين" نے فرانسيسی خبررساں ايجنسی سے اس بارے كہا كہ اس كتاب میں پيغمبر اكرم(ص) كی شان میں گستاخی اور دين اسلام كی اہانت كے مطالب تحرير كئے گئے ہیں۔
اس كيس كے جج نے اس شكايت كو قبول كرتے ہوئے مذكورہ كتاب كے رائٹر كی گرفتاری كے وارنٹ جاری كئے ہیں اور ڈھاكہ پوليس نے بھی اس ملزم كی گرفتاری كيلئے كوششیں شروع كردی ہیں۔
ياد رہے كہ یہ كتاب 2004ء كو ہندوستان كے شہر كلكتہ میں شائع ہوئی تھی۔ ليكن حكومت بنگلہ ديش نے دوبارہ اس كی اشاعت پر پابندی لگادی ہے۔
1023598
نظرات بینندگان
captcha