عراق كے داخلی امور میں سعودی عرب كی مداخلت ؛ عراقی عوام كا احتجاج

IQNA

عراق كے داخلی امور میں سعودی عرب كی مداخلت ؛ عراقی عوام كا احتجاج

20:10 - June 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2346730
بين الاقوامی گروپ: عراق كے داخلی امور میں مداخلت پر عراق كے شہريوں نے نجف اشرف میں ايك مظاہرے میں شركت كی اور اس ملك میں سعودی عرب كی مداخلت پر شديد مذمت كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "آزاد عراق ریڈيو" نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس مظاہرہ میں عراق كی سماجی انجمنوں كے اراكين اور قبائل كے سربراہان نے شركت كی۔
مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر عراق كے داخلی امور میں مداخلت كرنے والے بعض عرب ممالك كے خلاف نعرے لكھے ہوئے تھے۔
مظاہرين نے آخر میں عراق كے داخلی امور میں مداخلت كرنے والوں سے مطالبہ كيا كہ وہ عراق كے داخلی امور میں مداخلت نہ كرے كيونكہ ملت عراق اپنے ملك كا نظم و نسق چلانا جانتی ہے۔
1026527
نظرات بینندگان
captcha