ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے المنارنيوز چينل سے نقل كيا ہے حزب اللہ كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل شيخ نعيم قاسم نے گزشتہ روز 12 جون كو حاج احمد غندو كی زيرسرپرستی ايك وفد سے ملاقات كے دوران كہا ہماری ترجيحات میں ہے كہ لبنان كے قومی مفادات كے لئے سب سے بڑے خطرے اسرائيل سےمقابلہ كریں۔ ملت اور فوج كے درمياں مكمل يكجہتی ہونی چاہئے اورہمیں اسرائيل سے مقابلے كے لیے تيار رہنا چاہئے ۔ مذہبی فرقہ واريت سے بچتےہوئے لبنانی عوام كی اقتصادی اور سماجی ترقی كے لیے كوششیں كرنی چاہئیں۔ شيخ نعيم قاسم آخر میں دشمن كے خلاف اتحاد كی ضرورت پر تاكيد كرتے ہوئے كہا ہمارا نعرہ لبنان میں امن كا قيام وحدت كے سایے میں ہے ۔ 1028974