ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «khaleejtimes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "نيكی كا گھر" اسلامی مركز كے انچارج "خالد سلطان العلما" نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا قرآن كريم كے یہ تعليمی كورسز احاديث پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ اور زبان عربی كے تعليمی كورسز كے ہمراہ منعقد كیے گئے ہیں اور ١۵۰ نو مسلم افراد نے ان شارٹ كورسز میں شركت كی ہے ۔
مركز كی مبلغہ "فاطمہ درب" نے كہا : نو مسلم افراد قرآن اور اسلامی مباحث كو انتہائی دقت كے ساتھ سيكھتے ہیں اور اسلامی تعليمات كے بارے میں زيادہ سے زيادہ آگاہی كے بےحد شوقين ہیں ۔
1026586