ملائشياء میں "افكار اسلامی" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

ملائشياء میں "افكار اسلامی" كے موضوع پر سيمينار

18:51 - June 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2347115
بين الاقوامی گروپ: 12 اور 13 ستمبر 2012ء كو ملائشياء میں بين الاقوامی سيمينار منعقد ہورہا ہے جس كا موضوع "اسلامی افكار، دور حاضر كے چيلنجز اور حقائق" ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "wcit" كے حوالہ سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار اسلامی كالج "دارالرضوان" كے زير اہتمام كوالالمپور میں منعقد ہورہا ہے اس كے انعقاد كا ہدف علوم كے مختلف شعبوں میں اسلامی نقطہ نظر كا جائزہ لينے كا موقع فراہم كرنا ہے۔
اس دو روزہ سيمينار میں اسلامی نقطہ نظر سے مختلف موضوعات پر گفتگو اور تبادلہ خيال ہوگا۔
اس بين الاقوامی سيمينار میں ملائشياء كے اساتذہ، علماء كرام، محققين، ماہرين، اسلامی نقطہ نظر سے تين زبانوں عربی، انگلش اور ملائشين زبان میں گفتگو كریں گے۔
اس سيمينار كے آخر میں مختلف كالمز ميگزين كی صورت میں شائع كيا جائے گا اور قارئين كو فراہم كيا جائے گا۔
1029474
نظرات بینندگان
captcha