لبنان میں اہل بيت ﴿ع﴾ ثقافتی كمپليكس كا افتتاح

IQNA

لبنان میں اہل بيت ﴿ع﴾ ثقافتی كمپليكس كا افتتاح

21:59 - June 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2347154
بين الاقوامی گروپ: لبنان كے علاقہ جنوبی البابلیہ میں تعمير ہونے والے اہل بيت ثقافتی كمپليكس كا افتتاح لبنانی پارليمنٹ كے سپيكر كے نمائندے كریں گے یہ تقريب 16 جون كو منعقد ہوگی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "lebanonfiles" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس كمپليكس كا افتتاح كل مقامی وقت كے مطابق 6 بجے ہوگا۔ اس كی افتتاحی تقريب میں لبنانی پارليمنٹ كے سپيكر نبیہ بری كے نمائندے ہانی قبيسی شركت كریں گے۔
افتتاحی تقريب سے ہانی قبيس كےعلاوہ لبنان كے مفتی جعفری شيخ احمد قبلان اور حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كے نمائندے محمد رعد خطاب كریں گے۔ اس كے علاوہ مختلف سياسی ، سماجی، سفارتی شخصيات اور علماء كرام اس تقريب میں گفتگو كریں گے۔
1030374
نظرات بینندگان
captcha